شہباز شریف اور ان کے خاندان کی پراپرٹیز، دو گاڑیاں منجمد کرنے کا حکم، نیب نے متعلقہ اداروں کو خطوط لکھ دیے

لاہور (نیٹ نیوز) قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے خاندان کی جائیدادیں اور 2 بڑی گاڑیاں منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نیب نے ان کی پراپرٹیز کی کسی بھی طرح سے منتقلی پر بھی پابندی کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو خط لکھ دیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہور نے مختلف اداروں کو خط لکھ کر ہدایات دی ہیں جس کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں شہباز شریف کی 2 رہائش گاہیں 87 ایچ اور…

Read More

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم نے اچھی پرفارمنس دکھائی، قسمت نے ساتھ نہ دیا، امام الحق نے اچھا پرفارم کیا، اس کی بھی دیگر کھلاڑیوں کی طرح حوصلہ افزائی ہونی چاہئے، انضمام

لاہور (نیٹ نیوز) کرکٹ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سوا تین سال کرکٹ کی خدمت کی، پندرہ سے بیس کھلاڑی پیدا کر دیے جو دو عشروں تک اپنی خدمت انجام دے سکتے ہیں، اب نئے آنے والوں کے لیے جگہ بنا رہا ہوں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ 3 سال تک بھرپور طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، 30 جولائی تک اپنی مدت پوری ہونے پر عہدے سے الگ ہو…

Read More

حافظ محمد سعید گرفتار، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل، امریکی صدر ٹرمپ کا حافظ سعید کی گرفتاری کا خیر مقدم

لاہور (نیٹ نیوز) محکمہ انسداد دہشت گردی، سی ٹی ڈی کے حکام نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر امریکی صدر نے گرفتاری پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حافظ محمد سعید لاہور سے گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی عدالت جارہے تھے کہ انہیں گوجرانوالہ کی حدود میں داخل ہوتے ہی گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں انہیں انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں پیش کیا…

Read More

کلبھوشن کیس، بھارت کی امیدوں پر پانی پھر گیا، عالمی عدالت انصاف نے بریت کی بھارتی درخواست مسترد کر دی

دی ہیگ (نیٹ نیوز) عالمی عدالت انصاف آئی سی جے نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد کردی ہے۔ فیصلہ سنانے والے جج عبدالقوی احمد یوسف نے کلبھوشن یادیو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پاکستان کی جانب سے کلبھوشن کو سنائی جانے والی سزا کو ویانا کنونشن کے آرٹیکل 36 کی خلاف ورزی تصور نہیں کیا جاسکتا۔ عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کا پاکستانی فوجی عدالت کا فیصلہ منسوخ کرنے اور حوالگی کی بھارتی استدعا بھی مسترد…

Read More

جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو بنانے والا میاں طارق ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا، دبئی فرار ہونے کی کوشش میں تھا

اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں مبینہ طور پر ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ میاں نواز شریف کے مقدمے میں فیصلہ اپنے حق میں کروانے کے لیے جس ویڈیو کی بنیاد پر اُنھیں بلیک میل کیا جاتا رہا وہ ویڈیو میاں طارق نے بنائی تھی۔ مبینہ…

Read More

امریکی صدر کے نسل پرستانہ بیانات سے نفرت کو تقویت ملی، ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کیخلاف مذمتی قرار داد منظور

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی صدر کی نسل پرستانہ باتوں اور حرکات کے خلاف امریکی ایوان نمائندگان میں ایک قرار داد منظور کی گئی ہے۔ قرار داد میں چار غیر سفید فام خواتین اراکان کانگریس کے خلاف صدر ٹرمپ کے ‘نسل پرستانہ بیانات‘ کی شدید مذمت کی گئی۔  منگل کے روز منظور کردہ قرارداد کے مطابق صدر ٹرمپ کے بیانات سے امریکا میں نئے آنے والوں اور غیر سفید فام امریکیوں سے خوف اور ان کے خلاف نفرت کو تقویت ملی ہے۔ قرارداد میں صدر ٹرمپ کی طرف سے امریکا میں آنے والے پناہ…

Read More

عالمی کپ: شرما 648 رنز کے ساتھ سرفہرست، وارنر کے 647، شکیب نے 606 رنز بنائے، پاکستان کے بابر اعظم 474 رنز بنا کر 8 ویں نمبر، سٹارک نے سب سے زیادہ 27 وکٹیں حاصل کیں، عامر 17، شاہین آفریدی کی 16 وکٹس

لندن (نیٹ نیوز) انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ کی عالمی جنگ میں بھارت کے اوپننگ بلے باز روہت شرما نے سب سے زیادہ 648 رنز بنائے تاہم ان کی ٹیم سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ ان کے قریب ترین آسٹریلیا کے افتتاحی بلے باز ڈیوڈ وارنر رہے جنہوں نے ان سے صرف ایک رن کم یعنی 647 سکور کیا تاہم ان کی ٹیم بھی سیمی فائنل میں انگلینڈ سے ہار گئی۔ بنگلہ دیش کے شاندار آل راؤنڈر شکیب الحسن 606 رنز بنا…

Read More

بھارت کی چاند پر کمند ڈالنے کی کوشش ناکام، چندریاں ٹو روانگی سے پہلے ہی خراب ہو گیا، سفر مؤخر کر دیا گیا

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت کا چاند کے لیے بھیجا جانے والا مشن خرابی کے باعث روانہ ہی نہیں ہو سکا اور چاند کے لیے پیر کو جو اپنا مشن روانہ کرنا تھا اب اس روانگی کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔ حکام نے اس کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی ہے۔ بھارتی خلائی ادارے نے مشن کی روانگی سے ایک گھنٹہ قبل علی الصبح اعلان کیا کہ مشن کو خلا میں پہچانے والے راکٹ میں تکنیکی خرابی کی نشاندہی ہوئی ہے، جس کے وجہ سے اس مشن کو مؤخر کیا…

Read More

موبائل صارفین خوش ہو گئے، 100 روپے پر اب 89 روپے بیلنس ملے گا، سپریم کورٹ نے اضافی ٹیکس معطل کر دیے

اسلام آباد (نیٹ نیوز) موبائل صارفین کو سپریم کورٹ نے ریلیف دیا ہے اور عدالت عظمیٰ نے موبائل کمپنیوں کو موبائل فون کے بیلنس کارڈ پر اضافی ٹیکس کی وصولی سے روک دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے موبائل فون پر آپریشنل اور سروسز فیس کو ختم کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ آپریشنل اور سروسز فیس روکے جانے کے بعد موبائل فون صارفین کے 100 روپے کا کارڈ لوڈ کرنے پر 12 روپے 9 پیسے کی کٹوتی نہیں ہوگی اور اس طرح صارفین…

Read More

ایک طویل عرصے بعد عالمی چیمپئن بننے پر ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ کی انگلش ٹیم کو مبارکباد، ملک بھر میں جشن

لندن (نیٹ نیوز) گرتے پڑتے، نشیب و فراز سے گزرتے، آخر کار 44 سال بعد عالمی چیمپئن بننے پر پورا برطانیہ خوش ہے۔ آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کا عالمی کپ جیتنے پر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اور ان کے شوہر شہزادہ فلپ نے انگلش ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ انگلینڈ کی شاندار فتح پر ملکہ برطانیہ نے میزبان ٹیم کو مبارکباد دینے کے ساتھ ٹورنامنٹ کی رنر اپ ٹیم کے لیے بھی تہنیتی پیغام دیا کہ نیوزی لینڈ نے بھی فائنل اور پورے ٹورنامنٹ میں متاثر کن کھیل پیش…

Read More